نئی دہلی،28اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی بلے بازچتیشورپجارامنگل کو ارجن ایوارڈ کی تقریب میں حصہ لینے کے قابل نہیں ہوں گے،وہ ان دنوں انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ہیں۔پجارا اور ہرمن پریت کور 17کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو 2017کے لئے آرجن ایوارڈ کے لئے منتخب کیے گئے ہیں۔پجارا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اس کی تصدیق کی ہے۔اس پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں ارجن ایوارڈ کے لئے واقعی شکر گزار ہوں اور میں فخرکررہا ہوں،بدقسمتی سے میں انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کلب کے اپنے معاہدے کے باعث میں اس ایوارڈکو ذاتی طور پر حاصل نہیں کروں گا۔پجارا سری لنکا کے خلاف حالیہ تین ٹیسٹ سیریز میں 77.25رنزکے اوسط سے 309رنز بنائے ہیں،پجاراان دنوں شاندارفارم میں ہیں۔پجارانے اب تک51ٹیسٹ میچوں میں 52.65کے اوسط سے4107رنز بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج میں جوبھی ہوں کھیل کے لئے اپنے وقف کی وجہ سے ہوں اور ایوارڈ کی تقریب کا حصہ بنناقابل فخرہوتا۔اس کھیل کو کھیلنے کے لئے ہر موقع کا فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔